3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:3
گیس بحران، اسلام آباد ،راولپنڈی ِپشاور میں پرتشدد مظاہرے
اے آر وائی - وفاقی دالحکومت راولپنڈی پنجاب کے شہروں فیصل آباد ، ملتان اور خیبر پختوانخوا میں گیس ، سی این جی کی بندش اور قیمتوں میں اضافے کیخلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے دوران احتجاج پولیس سے جھڑپوں کے بعد متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔
گیس بندش اور نرخوں میں اضافے کیخلاف جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے فیض آباد کے علاقے مری روڈ کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ جس پرمظاہرین میں اشتعال پھیل گیا اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد مری روڈ میدان جنگ بن گیا۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی شہریوں نے سڑکوں پر نکل کراحتجاج ریکارڈ کیا۔