3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:54
فاٹا کےعوام صوبے کا مطالبہ کریں تو قبول ہوگا،مسعود کوثر
اے آر وائی - گورنرخیبرپختونخواہ بیرسٹرمسعود کوثر نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام صوبے کا مطالبہ کریں تو حکومت قبول کرے گی۔
اسلام آباد میں تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں سیاسی جلسے جلوسوں کی مکمل آزادی ہے اور حکومت کی جانب سے فاٹا میں پندرہ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بندوق کی نوک پر کسی کو اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہتھیار پھینکنے والے طالبان سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔