3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:31
وزیراعظم نے سرائیکی صوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سرائیکی صوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں جمہوری نظام میں فوجی عدالتوں کی باتیں کرنے والے دہرا معیار نہ اپنائیں۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک توڑنے والی جماعت نہیں ایسی باتیں کرنا مناسب نہیں ان کی حکومت ملک جوڑنے کی بات کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ملک میں آمریت نہیں جمہوری حکومت ہے ملک کے کسی شہری کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے کراچی میں امن کیلئے فوجی عدالتوں سے متعلق نواز شریف کے بیان پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا عوام سیاسی قائدین کا دہرا معیار ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
بلوچستان کے حالات پر وزیراعظم کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کی حکومت نے وعدے کے مطابق بلوچ عوام کو حقوق دلائے۔ صوبے میں صرف امن و امان کا مسئلہ ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیرداخلہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔