تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:16

ملالہ کی سندھ اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کے بعد سیاستدان بننے کا عزم

جنگ نیوز -


کراچی… ملالہ نے کراچی میں سندھ اسمبلی کی کارروائی دیکھی اس موقع پر ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ مستقل میں سیاست دان بننا چاہتی ہیں لیکن اس بات کا فیصلہ وہ بعدمیں کریں گی کہ وہ کونسی سیاسی جماعت میں شامل ہونگی ۔ ملالہ نے سندھ اسمبلی میں مختلف سیاست دانوں سے ماقات بھی اور یہاں ہونے والی کارروائی کو دلچسپی سے دیکھا اس موقع پر سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری کی ہم عمر صاحبزادی بھی موجود تھیں جنکے ساتھ ملالہ نے ملاقات کی جیو نیوز سے گفتگو میں ملالہ کا کہنا تھا ملک کو کرپٹ سیاستدانوں سے پاک کر کے ترقی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ریاست کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہیں اسی مقصد کے لئے انہوں نے سیاست کا شعبہ اپنے لئے منتخب کیا ہے لیکن ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس سیاسی جماعت میں شامل ہونگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.