تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:54

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو واپس خلیج فارس میں نہیں آنا چاہیے،ایران

جنگ نیوز -


تہران…ایرانی فوج کے سربراہ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اس کے طیارہ بردار بحری جہاز کو واپس خلیج فارس میں نہیں آنا چاہیے۔امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جان Stennis مشرق وسطی میں تعینات ہے اور گذشتہ ہفتے آبنائے ہرمز سے گذرتے ہوئے خلیج اومان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایرانی فوج کے بریگیڈئیر جنرل عطا اللہ صالحی نے جنگی مشقوں کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو میں امریکا کو مشورہ دیا کہ اس کے طیارہ بردار بحری جہاز کو دوبارہ خلیج فارس میں اپنے سابقہ BASE پر واپس نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران صرف ایک مرتبہ خبردار کرتا ہے، اس لئے مزید وارننگ نہیں دی جائے گی۔ امریکی جنگی جہاز سفر کے دوران اس سمندری زون سے بھی گذرا تھا جہاں ایرانی بحریہ مشقیں کررہی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.