3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:54
حزب اسلامی کے وفدکی افغان صدر، امریکی سفیر ،نیٹو کمانڈر سے ملاقاتیں
جنگ نیوز -
کابل…افغانستان کی سرکردہ جہادی تنظیم حزب اسلامی کے نمائندے نے افغان صدر حامد کرزئی، امریکی سفیر اور نیٹو کمانڈر سے ملاقاتیں کی ہیں اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔افغان اسلامک پریس کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کے داماد غیرت بہیر کی قیادت میں حزب اسلامی کے وفد نے کابل میں صدرحامد کرزئی، امریکی سفیر ریان کروکر اور نیٹو کمانڈر جنرل جان ایلن سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ مذاکرات میں حزب اسلامی نے غیرملکی افواج کے انخلاء کی شرط پرمذاکرات کرنے کا عندیہ دے دیا۔ مذاکرات میں امریکی حکام نے حزب اسلامی کو کرزئی حکومت میں شمولیت اختیار کی دعوت دی۔ افغان اسلامک پریس کے مطابق افغان اور امریکی حکام سے حزب اسلامی کے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، افغان اسلامک پریس کے مطابق حزب اسلامی کے ایک وفد نے چند ماہ قبل بھی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ پیٹراس سے ملاقات بھی ملاقات کی تھی۔