3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:5
طالبان نے قطرمیں سیاسی دفتر کھولنے کے معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ نیوز -
کابل…افغان طالبان نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں اپنا سیاسی دفتر کھولنے سے متعلق ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے ،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں قطر میں اپنا سیاسی دفتر کھولنے کے لئے ابتدائی معاہدے کی تصدیق کی ہے ،بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ گوانتانامو میں قید طالبان کے ساتھیوں کو رہا کیا جائے،اس سے پہلے طالبان کے قطر میں دفتر کھولنے سے متعلق خبریں آئیں تھیں ،جس پر افغان حکومت نے قطر کی حکومت سے احتجاج کیا تھا ۔