تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:16

ڈیرہ بگٹی :گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ کردی گئی

جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی …ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دی جس سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔لیویز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لوٹی میں نامعلوم افراد نے گیس کنواں نمبر دس سے پلانٹ کو جانے والی آٹھ انچ قطر گیس پائپ لائن میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور گیس پائپ لائن تباہ ہوگئی متاثرہ پائپ لائن سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔سیکیورٹی اور گیس حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.