تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:16

راولپنڈی، اسلام آباد میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

جنگ نیوز -


اسلام آباد … جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سی این جی کی بندش اور ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے دوران آج بھی احتجاج جاری ہے۔ گاڑیوں پر حملے کئے گئے جس کے باعث شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہوگیاہے۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ 6 روز سے سی این جی کی بندش اور ٹرانسپورٹرز کی دوسرے دن میں داخل ہونیوالی ہڑتال کے باعث شہریوں کے مسائل مزید گھمبیر ہوگئے ہیں۔ صبح سے ویگن اسٹاپس پررش لگارہا ، تاہم دن کے آغاز پر اکا دکا ٹرانسپورٹ چلتی رہی، اس سے رش میں کمی نہ آسکی اور ٹرانسپورٹرز منہ مانگے کرائے بھی وصول کرتے رہے۔ تاہم بعدمیں ہڑتالی ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں کو روکنا شروع کردیا اور مری روڈ کے کئی مقامات پر ڈنڈا برداروں نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ پر حملہ کیا۔ مظاہرین نے فیض آباد کے قریب سڑک کو بند کر کے عام شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے پولیس پرپتھراوٴ کرکے اسلام آباد داخل ہونے کی کوشش کی، اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی ہوئی۔ دیگر مقامات میں ہڑتال کرنے والے ٹرانسپورٹرز نے جنگ باہتر موڑ کے قریب جی ٹی روڈ کو بند کردیا۔ اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں مظاہرین نے شاہراہ کشمیر پر احتجاج کیا تاہم پولیس نے 16 طالب عملوں کوتھانے بھیج دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے مظاہرین کو کسی صورت وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں داخل نہیں ہونے دیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.