3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:50
بجلی کے 4 لاکھ غیرقانونی کنکشن کا بوجھ عوام نے اٹھایا ہوا ہے، عمران خان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ توانائی بحران کی وجہ سے پنجاب میں یومیہ اجرت والے 40 لاکھ افراد بیروزگار ہوگئے ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے 4 لاکھ غیرقانونی کنکشن کا بوجھ عوام نے اٹھایا ہوا ہے۔عمران خان نے کہا کہ رینٹل پاور کے ڈاکے کی قیمت بھی عوام نے ادا کی، انہون نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور مین اسٹیل ملز کو 30 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے ذمہ داراین آراو سے الیکشن لڑ کر آنے والے لوگ ہیں، عمران خان نے کہاکہ ملکی تاریخ میں آج جیسی کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، انہوں نے کہاکہ نااہلی اور چوری اس حکومت کا خاصہ ہے۔