3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:49
خراب موسم کے باعث قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن متاثر
اے آر وائی - ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خراب اور دھند کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔ بیشتر پروازیں موسم کی خرابی کے باعث روانہ نہ ہوسکیں جبکہ کئی پروازوں کو کراچی، سیالکوٹ، اسلام آباد ایئرپورٹ اتارلیا گیا۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اس سلسلے میں مسافروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے کی جانب سے درست معلومات فراہم نہیں کی جارہیں اور نہ ہی پروازوں کی روانگی کے متعلق آگاہ جارہا ہے۔