تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:31

عمران خان نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کردی

اے آر وائی - پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید نئے صوبے بنانے کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ نئے صوبے ضرور بننے چاہئیں مگر طویل بحث کے بعد ۔



انھوں نے کہا کہ موجود ہ حکموت پاکستان کی تاریخ کی بدترین حکومت ہے۔ آج کرپشن عروج پر ہے جبکہ عوام کو بجلی گیس میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد گیس کی قلت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے یاد دلایا اگر چار لاکھ بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرلی جاتی تو آج بجلی کی قلت نہ ہوتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.