تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:50

اہلسنت والجماعت کا 6 جنوری کو گورنرہاوٴس کراچی پر دھرنے کااعلان

جنگ نیوز -


کراچی…سربراہ اہلسنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی گزشتہ ایک سال میں دو سو سے زائد کارکنوں کے جنازے اٹھا چکے ہیں جن کے قاتل آج تک گرفتار نہیں ہوئے،زبردستی درج کرائی گئی ایف آئی آر سے مولانا اورنگزیب کا نام نہیں نکلا گیا تو 6 جنوری کو اہلسنت والجماعت گورنر ہاوٴس کے سامنے دھرنا دیگی۔کراچی میں صدیق اکبر مسجد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتنے جنازے اٹھانے کے باوجود ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا،یکم جنوری کو گورنر ہاوٴس کے سامنے دھرنا دے کر اور الزامات لگاکر اہلسنت والجماعت کے جذبات کو مجروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد باب رحمت پر حملے ، جامعہ فاروقیہ کے طالب علم کا قتل اور اہلسنت علماء کے قاتلوں کو کون گرفتار کرے گا۔ فیصل رضا عابدی اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے خاص فرقے کی نمائندگی کرتے ہوئے مولونا اورنگزیب فاروقی کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے میں کردار ادا کیاہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہر میں اہلسنت کی ٹارگٹ کلنگ یوسف مرزا، عباس کمیلی، حسن ظفر نقوی ، علی محمد نقوی کی ایما پر کرائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا اگر ایف آئی آر سے مولانا اورنگزیب کا نام نہیں نکلا گیا تو 6 جنوری کو اہلسنت والجماعت گورنر ہاوٴس کے سامنے دھرنا دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.