3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:54
مسلم لیگ ن کی صوبائی کونسل کا اجلاس ملتوی
جنگ نیوز -
لاہور…میاں نوازشریف کی زیرصدارت کل ہونے والا مسلم لیگ ن کی صوبائی کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا گیامسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اجلاس نوازشریف کے دورہ بلوچستان کے بعد ہوگا، صوبائی کونسل کے اجلاس میں پنجاب کی تنظیم سازی اور عہدیداروں کاچناوٴ کیا جانا تھا، ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پہلے بلوچستان کے عہدیداروں کا اعلان کیا جائے بعد میں پنجاب میں اس عمل کو مکمل کیا جائے گا۔