تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:39

دنیا کا مختصر اور سستا ترین کمپیو ٹرجلد فر وخت کے لیے پیش کیا جا ئے گا

جنگ نیوز -


لندن …ایک بر طا نوی کمپنی نے دنیا کاسستا اور مختصر ترین پر سنل کمپیو ٹر ایجا د کر لیا ہے جس کی قیمت صر ف پچیس ڈالر ہے ۔ محض ایک کر یڈ ٹ کا رڈ کے حجم کے بر ابر Raspberry Pi نا می کمپیو ٹر جنور ی دو ہزار با رہ میں فر وخت کے لیے پیش کیاجا ئے گا۔ دنیا کے اس سب سے چھو ٹے اور سب سے سستے کمپیو ٹر کا وزن صرف پینتا لیس گر ام ہے جس میں ایک سو اٹھا ئیس سے لے کر دو س چھپن ایم بی ریم(RAM) کے ساتھ 700میگا ہر ٹز کا پر و سیسر اور یو ایس بی پو رٹس بھی موجو د ہیں جبکہ اسے آ پریٹنگ سسٹم Linux پر چلا یا جا سکتا ہے ۔ اس کم قیمت کمپیو ٹر کا مقصد ترقی پذیر مما لک کے بچوں کے لیے کمپیو ٹر کی خریداری کو آسا ن بنا نا ہے ۔اس مختصر سے کمپیو ٹر پر انٹرنیٹ بھی استعما ل کیا جاسکتا ہے جبکہ اسے چلانے کے لیے مخصو ص ما نیٹر کی ضرورت نہیں بلکہ اسے کسی بھی ٹی وی اسکرین سے منسلک کر کے استعما ل کر نا ممکن ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.