تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:50

پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کرا کے شوق پورا کرلے، امتیاز صفدر وڑائچ

جنگ نیوز -


لاہور...پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو الیکشن کرانے کا شوق ہے تو صوبے میں بلدیاتی الیکشن کرا لے، لاہور میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کس بات پر تحریک چلائے گی، مڈٹرم الیکشن کی بات کرنے سے پہلے پنجاب کے لوکل باڈیز الیکشن کی بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن آزادانہ الیکشن ہے جو شیڈول کے مطابق ہوں گے، اس کا جنرل الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.