تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:21

پاکستانی شہری کی ہلاکت،تین ایرانی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

اے آر وائی - پاکستانی شہری کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے تین ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف بلوچستان کے ضلع واشک میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔



اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں ایرانی سرحدی فورسز نے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری سعید ریکی اور اس کا بھائی اسلام گل زخمی ہوگیا جسے ایرانی سیکیورٹی فورسز اٹھا کر لے گئے۔



پاکستانی فورسز نے جواب کارروائی کے دوران تین ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا جن میں سیکنڈ لیفٹننٹ حجت محمد ی سپاہی مسلم لطفی سپاہی حسن رمضانی شامل ہیں۔ ان ایرانی اہلکاروں کیخلاف جاں بحق ہونے والے شخص سعید ریکی کے والد عبدالغنی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔



محکمہ داخلہ بلوچستان کے زرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور تین ایرانی اہلکاروں کو حراست میں لئے جانے اور ان پر ایک پاکستانی شہری کو فائرنگ کرکے جاں بحق کرنے کے حوالے سے حکومت بلوچستان وفاقی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا گیا اور اس سلسلے میں ایرانی حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.