3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:54
2530 میگا واٹ بجلی سسٹم میں لائی گئی، ڈائریکٹر پی پی آئی بی
جنگ نیوز -
اسلام آباد...سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کو بتایا گیا ہے کہ بجلی کے 11ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ پچھلے 2 سالوں کے دوران 2 ارب 75 کروڑ ڈالر کی لاگت سے 2530 میگا واٹ بجلی سسٹم میں لائی گئی۔ اسلام آباد میں لشکری رئیسانی کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس کو بریفنگ میں پرائیویٹ پاور انفرا سٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر این اے زبیرینے بتایا کہ پچھلے دو سالوں کے دوران بجلی کے با رہ منصوبے مکمل کئے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی پی آئی بی 1994ء میں ایک نوٹی فکیشن سے بنا اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ چیئرمین واپڈا شکیل درانی نے اجلاس کو بتایاکہ کرم تنگی ڈیم کی تعمیر پر 59 ارب روپئے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ اگلے سال جولائی میں شروع کیا جائے گا، اس سے 84 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔