تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:54

کراچی: صدر کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی پر اجلاس

جنگ نیوز -


کراچی....صدر آصف علی زرداری نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور صوبائی محکمہ مواصلات کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 633 سڑکوں کی مختلف اسکیمیں رواں سال جون تک مکمل کرلی جائیں۔ صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاوٴس کراچی میں صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی پر اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی و صوبائی وزراء، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان اور وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری نے میڈیا کو بتایا کہ صدر مملکت کی ہدایت پر بحالی کے دوسرے فیز میں متاثرین کو آباد کرنے کیلئے مکان بنائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متعلقہ حکام نے صدر زرداری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سیلاب کا پانی رواں ماہ مکمل طور پر نکال دیاجائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.