3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:5
نیٹو سپلائی بند کرنے کیساتھ تمام دیگر امور پر غور کیا جارہا ہے، رضا ربانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد.... پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے امریکہ اور نیٹو کے ساتھ نئی ٹرمز آف انگیج منٹ کا ازسر نو جائزہ لینا شروع کر دیا۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بند کرنے کے ساتھ تمام دیگر امور پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے امریکہ اور نیٹو کے ساتھ نئی شرائط کے ساتھ پالیسی ازسر نو مرتب کرنے کی سفارشات کے مسودہ پر اپنا باقاعدہ کام شروع کر دیا۔ سینیٹر رضا ربانی نے اجلاس کے بعد میڈیا کوبتایا کہ کمیٹی نئی سفارشات کو مرتب کرنے کے لئے وزارت دفاع، این وائز کانفرنس کی سفارشات اور کمیٹی کی ماضی میں مرتب شدہ سفارشات کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کمیٹی کا اجلاس کل تین بجے دوبارہ ہو گا جس میں سفارشات مرتب کرنے کا عمل جاری رہے گا۔ وزارت خزانہ کو آج کمیٹی کو نئی پالیسی کی روشنی میں مالی اثرات کے حوالے سے بریفنگ دینی تھی تاہم انھوں نے ای سی سی کے اجلاس اور کل کے کابینہ اجلاس کے باعث کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ سینیٹر رضا ربانی نے بتایا کہ وزارت خزانہ اب کمیٹی کو جمعرات کو بریفنگ دے گی۔