تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:16

پشاور: قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان، 39افراد کیخلاف ریفرنس دائر

جنگ نیوز -


پشاور... قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے غازی کوٹ ٹاوٴن شپ مانسہرہ میں غیر قانونی الاٹمنٹ کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث سابقہ ڈائریکٹر اسد علی شاہ سمیت 39 دیگرافراد کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے ریفرنس کے مطابق ملزمان پر مجموعی طور پر قومی خزانے کو184 ملین روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان نے قیمتی پلاٹس اونے پونے داموں بیورو کریٹس، پولیس افسران اور با اثر افراد کو دے دیئے۔ ملزمان نے ٹاوٴن شپ میں سی این جی اسٹیشن، کمیونٹی سینٹر، شادی ہال اور پبلک پارک کیلئے مختص پلاٹس بھی بغیر نیلامی کے من پسند افراد میں بانٹ دیئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.