تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:16

دہشت گرد عناصر کراچی کو وزیرستان بنانا چاہتے ہیں ،وحدت المسلمین

جنگ نیوز -
کراچی…کالعدم دہشت گرد گروہ کے رہنما پابندی کے باوجود کراچی کیسے پہنچ گئے،وزیر داخلہ جواب دیں؟کالعدم دہشت گردوں کی جانب سے کراچی کے باشندوں کو دہشت گردی کی دھمکیاں حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،دہشت گرد عناصر کراچی کو وزیرستان بنانا چاہتے ہیں ،ملت جعفریہ اپنے خون کی قربانی سے مذموم مقاصد کوکامیاب نہیں ہونے دے گی۔ان خیالات کا اظہار شیعہ علمائے کرام اورذاکرین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں علامہ حسن ظفر نقوی،مولانا منور نقوی،مولانا مرزا یوسف حسین،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مولانا ناظر عباس تقوی،مولانا علی محمد نقوی،جعفریہ الائنس پاکستان کے علامہ جعفر رضا نقوی،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ نثار قلندری،سمیت مولانا علی انور جعفری،مولانا باقر زیدی ،مولانا حیدر عباس،مولانا علی مرتضیٰ زیدی ،مولانا باقر زیدی اور دیگر نے شہید عسکری رضا کے مجلس سوئم کے تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شہید عسکری رضا کو ہفتہ کی شام کو کالعدم گروہ کے دہشت گردوں نے گلشن اقبال میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا،انکا سوئم جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن میں منعقد کیا گیا جہاں شہر بھر سے ہزاروں سوگواروں نے تعزیتی اجتماع میں شرکت کی اور مبینہ قاتلوں اورنگزیب فاروقی اور چوہدری اسلم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔شہید عسکری رضا کے مجلس سوئم کے تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ کانگریسی اور را کے ایجنٹ دہشت گرد گروہ پاکستان میں سر گرم ہیں۔رہنماؤں نے مزید کہا کہچند نا عاقبت اندیش ریاستی عناصر بھی انہی کالعدم دہشت گردوں کی سسرپرستی کر رہے ہیں اور ملک کو خون کی ہولی میں دھکیلنا چاہتے ہیں ، شہید عسکری رضا ک مشن جاری رہے گا اور حکومت یہ بات جان لے کہ اگر شہید عسکری رضا کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو گورنر ہاؤس کا ایسا گھیراؤ کرینگے کہ تاریخ میں مثال بن جائے گا۔انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق جوڈیشل انکوائری کر کیملزمان کو گرفتار کر کے سزا دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.