تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:12

امریکااورنیٹو سے تعلقات،کمیٹی نے سفارشات پر کام مکمل کرلیا

اے آر وائی - سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے امریکااورنیٹو سے تعلقات پرکمیٹی نے سفارشات پر کام مکمل کرلیا۔ سفارشات جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دی جائیں گی۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر رضا ربانی نے بتایا ہے وزارت خارجہ سے بریفنگ جمعرات کو لی جائے گی جس کے بعد سفارشات پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔



رضا ربانی نے کہا کمیٹی کی روایت ہے کہ مشترکہ اور متفقہ سفارشات پیش کی جاتی ہیں۔ نیٹوسپلائی بحالی پر بین الاقوامی قانون کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کی سہ پہر تین بجے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.