3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:50
ایرانی کوسٹ گارڈز بلوچستان سے پاکستانی ماہی گیروں کو لے گئے
اے آر وائی - ایران کی کوسٹ گارڈز بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی سے سولہ پاکستانی ماہی گیروں کو تین کشتیوں سمیت ایران لے گئے ہیں۔ حکومت بلوچستان نے تصدیق کردی۔
حکومت بلوچستان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ان ماہی گیروں کی بازیابی کے لیے ایران سے رابطہ کیا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹری داخلہ نصب اللہ بازئی نے کہا کہ ان سولہ پاکستانی ماہی گیروں کی بازیابی کے لیے جلد ہی حکومتی سطع پر ایران سے رابطہ کیا جائے گا جنہیں پیر کے روز چستان کی ساحلی علاقے جیونی سے ایرانی کوسٹ گارڈز کے اہلکار اسلحے کے زور پر تین کشتیوں سمیت ایران لے گئے۔