تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:22

کرم ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری،7 شدت پسند ہلاک

اے آر وائی - کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں سات شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ کارروائیوں کے دوران شدت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔



علی شیر زئی اور جوگی میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد کارروائیاں کی گئیں۔ دو جیٹ طیاروں کی مدد سے تین گھنٹے تک شدت پسندوں کے خلاف بمباری کی گئی۔ شدت پسندوں کے خلاف پندرہ نومبر سے جاری آپریشن کے دوران ابتک ایک سو ساٹھ شدت پسند ہلاک اور دو سو کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.