تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:16

ہزارہ، سرائیکی صوبہ قراردادکی منظوری پر عوام کوالطاف حسین کی مبارکباد

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے قومی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ، سرائیکی صوبہ یاجنوبی پنجاب صوبے کی قراردادکی منظوری پرجنوبی پنجاب اورہزارے وال کے عوام کو زبردست مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ نئے صوبوں کے قیام کے بارے میں ایم کیوایم کی پیش کردہ قراردادکی قومی اسمبلی سے منظوری ایک انتہائی خوش آئندامرہے اوراس پر میں سرائیکی خطہ اورہزارے وال کے عوام کو دل کی گہرائی سے مبارکبادپیش کرتاہو ں جوکافی عرصہ سے اپنے لئے صوبہ کامطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مظلوموں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور انشاء اللہ ملک کے محروم عوام کوایم کیوایم ہی ان کے غصب شدہ حقوق دلائے گی ۔ الطاف حسین نے قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کی پیش کردہ قرارداد کی حمایت کرنے والے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق، جے یوآئی ایف اورفاٹاکے ارکان کابھی دلی شکریہ اداکیاہے ۔ انہوں نے قراردادکی منظوری اور جنوبی پنجاب اورہزارے وال کے عوام کے حقوق کامقدمہ بھرپورطریقے سے لڑنے پر ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستار،ڈپٹی پارلیمانی لیڈرحیدرعباس رضوی اورتمام حق پرست ارکان اسمبلی کوزبردست شاباش اورخراج تحسین پیش کیاہے۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لائینز ایریا سیکٹر یونٹ 53کے کارکن محمد کاشف کے بھائی محمد اختر ،اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121-Aکے کارکن شہباز خان کے والد حبیب خان ، فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے کارکن عمران الحق کے والد زین الحق ،پاک کالونی سیکٹر یونٹ 186کے کارکن مصطفی قریشی کے بھائی محمد شریف ، لانڈھی سیکٹر یونٹ 81کے کارکن مراد کی والدہ محترمہ مجیب فاطمہ ، فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 153-Aکے کارکن محمد عامر کے والد محمد عمر ، شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 106کے کارکن حیدر کی ہمشیرہ محترمہ رضیہ خاتون ،اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے کارکن محمد اختر کے والد منصور علی ، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ علی اکبر شاہ گوٹھ کے کارکن سعید السلام کے والد نور الامین اور ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 146کے کارکن محمد فیصل کے والد محمد حنیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.