تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:27

پنجاب: غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کی پالیسی کا اعلان

جنگ نیوز -


لاہور … محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسرز جاری کر سکیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی سی او لاہور کو ہر ماہ غیر ممنوعہ بور کے 125 اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی کے ڈی سی اوز غیر ممنوعہ بورکے 50، 50 اسلحہ لائسنس جاری کر سکیں گے جبکہ پنجاب کے باقی تمام اضلاع کے ڈی سی اوز ہر ماہ 25 ،25 اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.