تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:6

جماعت اسلامی 6 جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کرے گی،منور حسن

جنگ نیوز -


لاہور… امیر جماعت اسلامی منور حسن نے تاجروں اور صنعت کاروں کی جانبسے احتجاجی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی 6 جنوری کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔جماعت اسلامی کے امیر سیدمنورحسن نے راولپنڈی ، اسلام آباداور پشاور میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرین پر شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام گرفتار افراد کو فوری رہا کرکے ان پر قائم مقدمات ختم کیے جائیں۔ منصورہ لاہورسے جاری بیان میں سید منورحسن نے کہا کہ حکومت نے بنیادی سہولیات چھین کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ،ناقص پالیسیوں اورغلط اقدامات کے باعثلاکھوں مزدور اور صنعتی کارکن بیروزگار ہوچکے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.