تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:6

وزارت داخلہ کا اجلاس، آئی ای ڈیز سے متعلق قانون سازی کا مسودہ تیار

جنگ نیوز -


اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں امپرووائزڈ ایکسپلوسس ڈیوائس (آئی ای ڈیز) بنانے کی روک تھام کے لئے قانون سازی کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ اسلام آباد میں وزیر داخلہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی، اجلاس میں آئی ای ڈیز بنانے، تقسیم کرنے اور ان کی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لئے قانون سازی کا مسودہ تیار کرلیا گیا، جس میں ملوث افراد کو سزائیں تجویز کی گئی ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق قانون سازی کا مسودہ متعلقہ اداروں کو اپنی سفارشات بھجوانے کے لئے ایک ہفتہ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان تجاویز پر اعلیٰ سطح اجلاس 13 جنوری کو وزارت میں طلب کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.