تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:17

سلیم شہزاد قتل کیس:کمیشن رپورٹ آئندہ ہفتے پیش کرے گا،پرویز شوکت

جنگ نیوز -


اسلام آباد…سلیم شہزاد قتل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے ممبر پرویز شوکت نے کہا ہے کہ کمیشن اپنی رپورٹ آئندہ ہفتے حکومت کو پیش کر دے گا , جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز شوکت نے بتایا کہ کمیشن کیچیئرمین جسٹس ثاقب نثارر پورٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں جو آئندہ ہفتے تک مکمل ہو جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ کیس کی تحقیقات میں تمام اداروں نے کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ پرویز شوکت کا کہنا تھا کہ انھیں توقع ہے کہ جسٹس ثاقب نثار پی ایف یو جے کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو مناسب طریقے سے اپنی رپورٹ کا حصہ بنائیں گے۔صحافی سلیم شہزاد کو گزشتہ سال مئی میں قتل کر دیا گیا تھا، ان کے قتل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے سلیم شہزاد کی بیوہ، رشتہ داروں، قریبی ساتھیوں کے بیانات قلمبند کیے جبکہ آئی ایس آئی کے اعلیٰ اہلکاروں سے بھی تحقیقات کی گئی۔ کمیشن کو اسلام آباد اور پنجاب پولیس نے اپنی رپورٹیں پیش کی، جبکہ کمیشن نے ان کی ای میلز کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.