تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:17

وزیراعظم گیلانی سے اسفند یار ولی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

جنگ نیوز -


اسلام آباد … وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسفند یار ولی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت تمام مسائل کو اتفاق رائے سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم گیلانی نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف جرأت مندانہ موٴقف اپنانے پر اسفندیار ولی کے کردار کو سراہا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.