3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:17
اسلام آباد: شہزاد ٹاوٴن کے علاقے سے 2 مبینہ خود کش حملہ آور گرفتار
جنگ نیوز -
اسلام آباد … تھانہ شہزاد ٹاوٴن کے علاقہ میں پولیس نے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر پشاور سے ایک خودکش حملہ آور کو جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے جدید کمیونی کیشن نظام کے ذریعے 2 مبینہ دہشت گردوں علی گل اور اس کے بھائی علی اکبر کا پتہ چلایا جو تھانہ شہزاد ٹاوٴن کے علاقہ میں ایک مسجد پر خودکش حملہ کرنے کے لئے اس کی ریکی کررہے تھے، سی آئی ڈی کی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے خود کش حملے کے بارے میں بتایا جس پر سی آئی ڈی پولیس نے پشاور پولیس کو آگاہ کیا اور موسیٰ نامی خود کش حملہ آور کو پشاور سے خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلام آباد میں شکریال کے علاقے میں مسجد رحمانیہ میں خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے، ملزمان کو تھانہ شہزاد ٹاون پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور پولیس کی تفتیش جاری ہے۔