تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:17

اے این پی نے باچاخان کے فلسفے کو بھلادیا ،مولانا فضل الرحمن

جنگ نیوز -


پشاور…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عدم تشدد کی سیاست کے دعوے داروں نے باچاخان کی کتاب کا متعلقہ ورق ہی پھاڑ دیا ہے کہ اقتدار میں آکر اے این پی نے باچا خان کے فلسفے کو بھلادیا ہے۔ نیٹوکی سپلائی بند کرنے ،شمسی ائیر بیس خالی کرانے اور بون کانفرنس کے بائیکاٹ کے فیصلوں کو قومی پالیسی کا حصہ بنانا چاہئے۔ پشاور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وقت سے پہلے ملک میں انتخابات ہوتے ہیں تو یہ غیر آئینی اقدام نہیں ہوگا تاہم حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئیے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں۔ درآمد شدہ پالیسیوں سے ملک کو 70ارب روپے کا نقصان ہوا۔ان کا کہناتھا کہ 2001میں افغانستان کے حوالے سے معاہدوں کاخمیازہ ہم اب تک بھگت رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بندش سمیت امریکا کے ساتھ معاہدوں کو قومی پالیسی کا حصہ بنانا چاہیے۔انہوں نے اے این پی کی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آکر اے این پی نے باچا خان کے فلسفے کو بھلادیا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.