تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:17

لوگ سن لیں مجھ سے بڑاجنگلی کوئی نہیں،فیصل رضا عابدی

جنگ نیوز -
کراچی…پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سینیٹرفیصل رضاعابدی کا کہناہے کہ صدر زرداری نے کراچی کے1626گوٹھوں کوریگولرائز کرنے کاحکم دیدیاہے،انہوں نے کہا کہ اگراحکامات پر عمل نہیں ہوا تولوگ سن لیں مجھ سے بڑاجنگلی کوئی نہیں۔کراچی میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگومیں فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ سپریم کورٹ کے وکیل کی فیس 15ہزار روپے مقررکی جائے، 10 لاکھ روپے فیس کہاں کاسستاانصاف ہے؟ذوالفقار علی بھٹو کیس پر عدالت کے اظہارلاتعلقی سے متعلق سوال کے جواب میں فیصل رضا عابدی نے کہاکہ اگرایساہے توسپریم کورٹ بھٹو قتل ریفرنس ردی کی ٹوکری میں ڈال دے،عدالتیں پیپلزپارٹی کیساتھ 35سال سے یہی کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کافوجی عدالتیں لگانے کامعاملہ بھی عدلیہ پر عدم اعتماد ہے۔فیصل رضاعابدی نے بتایا کہ1626گوٹھوں میں سے100گوٹھوں پربعض ریونیو حکام رکاوٹ بن رہے ہیں،لیکن اگراحکامات پرعمل نہیں ہوا توان سے بڑاجنگلی کوئی نہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.