تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:17

عوام کے مسائل کا حل صرف جمہوریت میں ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

جنگ نیوز -


اسلام آباد… اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ مسائل کا حل جمہوریت میں ہی ہے، عوام راتوں رات تبدیلی چاہتے ہیں۔ حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا ہے اور نئے الیکشن کا راستہ آئین میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں پارلیمنٹ ہاوٴس میں سووینیر شاپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان میں جمہوریت ابھی ارتقائی مراحل سے گزر رہی ہے لیکن بری گورننس کا حل بھی مزید جمہوریت ہی میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے ارکان کی مشاورت سے نئے چیئرمین کا تقرر کردیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.