4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:50
وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ ترکی، بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم پربریفنگ دی گئی
جنگ نیوز -
وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ ترکی، بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم پربریفنگ دی گئی
لاہورمیں 17 کلومیٹر طویل بس ریپڈ ٹرانزٹ بنایا جائیگا،شہبازشریف
لاہور…وزیر اعلیٰپنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہورمیں بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 17 کلومیٹر طویل بس ریپڈ ٹرانزٹ بنایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے ترکی میں اولیشیم کمپنی کے کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو ریپڈ ٹرانزٹ سسٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ان کو موجودہ ٹریفک اور مستقبل مین ممکنہ ٹریفک ڈیمانڈ کے حوالے سے تخمینہ جات سے آگاہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کو ترک کمپنی کی طرف سے بسوں کے اندر کی بجائے اسٹیشن پر کرایہ وصول کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبے پر اطمینان کا اظہار کیا۔