4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:50
سی این جی ایسوسی ایشن اور متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ
جنگ نیوز -
سی این جی ایسوسی ایشن اور متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ
اسلام آباد…اسلام آباد پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سی این جی ایسوسی ایشن اور متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے رہ نماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے 150 افراد کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیرمین غیاث پراچہ، متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے رہنماوں اور دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 150 افراد کے خلاف سات مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔