تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:55

پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کی آج پہلی برسی ہے

جنگ نیوز -


لاہور ... پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کی آج پہلی برسی ہے،سلمان تاثیر اپنے روشن خیال نظریات اورشریف برادران پر کڑی تنقید کے باعث متنازع بھی رہے،سلمان تاثیر31 مئی 1944 کو شملہ میں معروف دانشورڈاکٹر ایم ڈی تاثیر کے گھر پیدا ہوئے، ان کی والدہ ایلس فیض کی بہن تھیں،سلمان تاثیرسینٹ انتھونی سکول میں نوازشریف کے کلاس فیلوبھی رہے اور لندن سے چارٹرڈاکاوئنٹنٹ کی ڈگری حاصل کی،ایک بڑاکاروباری گروپ چلانے کیساتھ ساتھ سلمان تاثیر سیاست میں بھی نمایاں رہے،پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر 1988 میں پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے،مشرف دور میں نگران وفاقی وزیررہیاور پھر15 مئی 2008 کو گورنرپنجاب کے عہدے پر فائزہوئے،سلمان تاثیر 20 نومبر2010 کو توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی سے ملنے اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ شیخوپورہ جیل گئے تاکہ اس کی سزامعاف کرائی جاسکے،سلمان تاثیرکواسلام آباد میں ان کے اپنے ہی محافظ ملک ممتازقادری نے فائرنگ کرکے مارڈالا۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سلمان تاثیر نے جس طرح پنجاب میں پیپلزپارٹی کا ڈٹ کر دفاع کیا اور گورنرہاوس کو عام آدمی کے لئے کھولا، وہ اپنی مثال آپ ہے۔سلمان تاثیر کے قتل کے چند ماہ بعد ان کے بیٹے شہبازتاثیر کو گلبرگ سے نامعلوم افرادنے اغواء کرلیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.