4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:50
قومی سلامتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی سلامتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج بھی ہوگا جس میں امریکا اور نیٹو کے ساتھ تعلقات کیلئے نئی شرائط کے تحت پالیسی ازسر نو مرتب کرنے کی سفارشات کے مسودے پر غور ہوگا۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا۔ کمیٹی نے امریکا اور نیٹو کے ساتھ تعلقات کو ازسر نو مرتب کرنے کیلئے سفارشات پر باقاعدہ کام شروع کررکھا ہے ،نئی سفارشات کی تیاری کے لیے وزارت دفاع ، سفیروں کی کانفرنس کی سفارشات اور قومی سلامتی کمیٹی کی ماضی میں مرتب کی گئی سفارشات کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے، کمیٹی نے نئی پالیسی کے مالی اثرات پر وزارت خزانہ کی جانب سے بریفنگ بھی طلب کررکھی ہے۔