4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:50
امریکا اہم طالبان رہنماوٴں کو رہا کرنے پر رضامند،برطانوی اخبار
جنگ نیوز -
لندن…طالبان کی جانب سے قطر میں سیاسی دفترکھولنے کے فیصلے کے بعد امریکا نے بھی طالبان کا ایک مطالبہ مان لیا ہے۔برطانوی اخبارکے مطابق امریکا نے گوانتاناموبے سے طالبان کے کئی اہم رہ نماوٴں کو رہاکرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے طالبان کے گوانتاناموبے میں قید کئی اہم رہ نماوٴں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، جن میں طالبان رہ نما ملاخیر اور نوراللہ نوری شامل ہیں۔اخبارکے مطابق طالبان نے ملافضل اخوند کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا،جس کو امریکا قطریاکسی اور ملک کو حوالے کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اخبارکے مطابق طالبان نے قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کے لئے گوانتا نامو بے میں قید افراد کی رہائی اور افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا تھا، وہائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنے نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا افغانستان میں مفاہمتی عمل کا خیرمقدم کرتا ہے،تاہم افغانستان میں حقیقی امن عمل شروع کرنے سے قبل طالبان کو تشدد ترک کرنا پڑے گا۔