4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:55
چمن ٹرمنل میں کھڑے نیٹو کنٹینروں کی کراچی واپسی شروع
جنگ نیوز -
چمن… چمن میں بارڈر ٹرمنل میں کھڑے نیٹو سپلائی کے تمام کنٹینروں کی کراچی واپسی کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔ایف سی ترجمان کے مطابق مہمند ایجنسی واقعہ کے بعد سے افغانستان میں نیٹو فورسزکے لئے تمام قسم کی سپلائی روک دی گئی۔جس کے باعث چمن بارڈر پر نیٹو سامان سپلائی کرنے والے سیکڑوں کنٹینرز پاک افغان سرحد میں روک لیے گئے تھے۔شدید سردی کے باعث کنٹینرز کے ہمراہ ڈرائیوراور عملے کو مشکلات کا سامنا تھا اور سیکیورٹی خدشات بھی تھے۔اعلیٰ حکام کی ہدایت پر آج صبح چمن سے کوئٹہ کے راستے کنٹینروں کی کراچی واپسی کا آپریشن شروع کردیاگیا ہے جس کی نگرانی فرنٹئیر کور کر رہی ہے۔کنٹینروں کی واپسی کے لئے ایف سی کی سخت سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔