4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:55
پنجاب: فیکٹریوں میں گیس کی بندش کے خلاف اپٹما کی ہڑتال
جنگ نیوز -
لاہور… آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کی اپیل پر پنجاب میں گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف آج فیکٹریوں میں ہڑتال ہے۔ گذشتہ روز لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپٹما کے رہنماوٴں گوہراعجاز اوراحسن بشیر نے کہا کہ پنجاب کی انڈسٹری سے زیادتی ہورہی ہیں ،گیس کی غیرمعینہ بندش سے لاکھوں مزدوربے روزگارہوچکے ہیں ، اب احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا۔ پہلے مرحلے میں جی ٹی روڈ مانگا منڈی بائی پاس پر ہزاروں مزدوروں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرینگے،، مظاہروں کاسلسلہ فیکٹریوں کی گیس بحال ہونے تک جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس نہ ملنے سے ایک ماہ میں ایک ارب ڈالر کی برآمدات متاثر ہونگی اورمزدوروں کے چولہے الگ ٹھنڈے ہونگے۔