4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:6
کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی،10شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پارہ چنار… کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 10شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ادھر لوئر کرم میں قبائیلی ملک کے گھر کے باہر بارودی موادکے دھماکے میں گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقہ جوگی میں سیکیورٹی فورسز نیشدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں10شدت پسند ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔شدت پسندوں کے 3ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ لوئر کرم کے علاقہ صدا بازار میں قبائلی ملک حاجی سلیم کے گھرکے باہرنصب کیا گیا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے6 بچے شدید زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔