تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:50

مری میں سال کی پہلی برفباری،اسلام آباد میں موسم ابرآلود

جنگ نیوز -
اسلام آباد… ملکہ کوہسار مری میں نئے سال کی پہلی برفباری ہوئی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کئی ہفتوں سے جاری خشک موسم میں آج ابرآلود موسم کے ساتھ تبدیلی بھی آئی ۔ اسلام آباد اور اسکے جڑواں شہر راول پنڈی میں رات سے ہی بادل چھائے رہے تھے ، دن کے آغاز پر دونوں شہروں کی فضا ، گہرے بادلوں سے اٹی رہی اور سورج چھپا رہا، بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی جبکہ یخ بستہ ہوا چلنے سے ماحول میں سردی کی شدت بڑھ گئی ، ادھر ملکہ کوہسار مری میں بھی آج صبح سے گہرے سیاہ بادل چھائے رہے اور دن کے آغاز پر ہلکی برف باری شروع ہوگئی، موسم کی اس تبدیلی سے وہاں آنے والے سیاح لطف اندوز ہوتے رہے تاہم پانی کی قلت اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ مقامی آبادی کے مسائل میں اضافہ بھی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.