تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:40

ملک کے بالائی سردی کی لپیٹ میں ،زیارت میں برفباری

اے آر وائی - ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، مختلف مقامات پربارش کا امکان ہے ۔ جبکہ زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔



محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ اور چند روز بالائی علاقے گہرے بادلوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔



اسکردو میں درجہ حرارت منفی بارہ ،پاراچنار میں منفی دس ،ہنزہ اورکالام منفی سات سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ گلگت میں درجہ حرارت منفی چھ ،کوئٹہ منفی پانچ اور مری میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ رہا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.