4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:31
پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موبائل کے استعمال پرپابندی منظور
اے آر وائی - پنجاب اسمبلی نے صوبے بھر کے اسکولوں اور کالجز میں موبائل فون کے استعمال پر فوری پابندی کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی۔
پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ کی پانچ قرار دادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔ رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں قرارداد پیش کی کہ صوبے کہ تمام اسکولوں اور گرلز و بوائز کالجز میں موبائل فون کے استعمال پر فوری پابندی لگائی جائے۔ جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔