تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:22

گڑھی خدا بخش:بختاور بھٹو زرداری کی اپنی والدہ کی قبرپرحاضری

اے آر وائی - شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی اور چادر چڑھائی ۔



بختاور کچھ دیر مزار پر موجود رہیں۔ اس موقع پر انھوں نے اپنی والدہ کی روح کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ مزار پر حاضری کے بعد بختاور نے گڑھی خدا بخش کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان میں رقم تقسیم کی۔ واضح رہے کہ ستائیس دسمبر کو محترمہ کی چوتھی برسی پر ان کے تینوں بچے بلاول بھٹو زرداری اور دونوں صاحبزادیاں شریک نہیں ہوسکی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.