تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:50

کلارک کی شاندار ڈبل سنچری ، آسٹریلیا کو بھارت پر291رنز کی برتری

جنگ نیوز -


سڈنی…تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹسمین رک پونٹنگ اور مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف چوتھی وکٹ کی شراکت میں 288 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 482 رنزبناکر بھارت کے خلاف291رنز کی برتری حاصل کرلی۔ کپتان مائیکل کلارک نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی، وہ251 رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں، ٹیسٹ میچوں میں یہ کلارک کا زیادہ سے زیادہ اسکور اور پہلی ڈبل سنچری ہے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے 116 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی۔ آسٹریلوی بیٹسمینوں نے بھارتی بالرز کی ایک نہ چلنے دی اور پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف آزادانہ اسٹروک کھیلے۔ مہمان ٹیم کو آج واحد کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب 324کے مجموعی اسکور پر پونٹنگ 134 رنزبناکر شرماکی گیند پر ٹنڈولکر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.