تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:28

بھٹو ریفرنس:صدر ایک جماعت کا نہیں سب کا ہوتا ہے، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلا م آباد… سندھ کے ایڈدوکیٹ جنرل نے سپریم کورٹ میں بھٹوریفرنس کی سماعت کرکے دوبارہ فیصلہ دینے کے حق میں دلائل دیئے ہیں، چیف جسٹس افتخارچودھری نے ریمارکس میں کہاہے کہ صدرمملکت کسی ایک جماعت کا نہیں سب کا ہوتا ہے، جن کو سزائیں ہوگئیں کیا وہ مقدمات کھولنے کا نہیں کہیں گے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے گیار رکنی بنچ نے بھٹو ریفرنس کی سماعت کی، سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل فتح ملک نے کہاکہ آئین کے بانی کو تختہ دار پر لٹکایاگیا، یہ کیس انصاف کا تقاضا کرتا ہے ،بھٹو عام آدمی نہیں تھا، فیئرٹرائل اور غیرجانبدرانہ سماعت بھی قانونی معاملہ ہے ،جسٹ سرمد جلال نے کہاکہ بھٹو کیس ، تاریخ کا انوکھا کیس ہے دیکھنا یہ ہے کہ حتمی طے پاجانے والے کیس پر کیا دوبارہ فیصلہ دیاجاسکتا ہے،آئین کا آرٹیکل 186 عوامی اہمیت کے قانونی سوال سے متعلق ہے،کیا اس ریفرنس میں کوئی قانونی سوال اٹھایاگیا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کو جذبات سے نہ دیکھا جائے، آئین اور قانون کے مطابق معاونت کی جائے،جوبھی فیصلہ ہوا وہ مثال کی حیثیت رکھے گا، انہوں نے کہاکہ صدر وفاق کی علامت ہوتا ہے، صدر تو عمر،بکر،زید سب کا ہوتا ہے، وہ جھگی میں رہنے والا کا بھی صدر ہوتا ہے، اللہ دتہ اور خیردین اتنے ہی اہم ہیں جتنے عمر، بکر اور زید، سزائے موت کے 300 قیدی ہیں، وہ بھی صدر کو کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے ریفرنس بھیجیں، وفاق کے وکیل بابراعوان نے کہاکہ آئین ، عدالت کو پابند کرتا ہے کہ صدر کے بھیجے گئے سوال کی سماعت کرے،یہ طے شدہ قانون ہے کہ صدر کوئی سوال آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت بھیجتا ہے،بعد مین سماعت کے دوران وقفہ کردیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.