تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:51

متنازع پریس کانفرنس:بابراعوا ن سمیت دیگر افراد کوتوہین عدالت کے نوٹس جاری

جنگ نیوز -


اسلام آباد…سپریم کورٹ نے میمو کیس کے حوالے سے بابر اعوان سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رزہنماوٴں کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں،عدالت نے یکم دسمبرکو بابراعوان اور دیگر حکومتی شخصیات کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کا نوٹس لیا تھا۔آج جب کارروائی شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے مذکورہ پریس کانفرنس کے حوالے سے وزیر اعظم کا چھبیس دسمبر کا جواب پڑھ کرسنایا ہے، جسٹس اطہر سعید نے ریمارکس دیئے کہ عدلیہ کی غیر جانبداری اور آزادی کو چیلنج کرنا کیا تضحیک نہیں؟دیگر جن راہنماوٴں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں اُن میں وفاقی وزیرخورشید شاہ،فردوس اعوان اورفاروق اعوان شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ یکم دسمبر کی پریس کانفرنس میں کئی تضحیک آمیز پہلو نکلتے ہیں۔تمام افراد کو 13جنوری کے لئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.